عراقی پارلیمنٹ میں امریکی فوجی انخلاء کی قراردادلائق تحسین ہے:لیاقت علی گلزار

Jan 12, 2020

فیروزوالہ( نامہ نگار) مسلم لیگ ن پی پی 139 کے رہنما چوہدری لیاقت علی گلزار نے کہا ہے کہ ہمیشہ کی طرح اب بھی امریکہ عالمی امن کے لئے خطرہ بن کر سامنے آیا ہے جنرل سلیمانی کا قتل بین الاقوامی قوانین کی بدترین پامالی ہے اقوام متحدہ،اوآئی سی ،اور انسانی حقوق کے نام نہاد اداروں کی خاموشی دہشت گردی کی حوصلہ افزائی اور دنیا کو بھیانک جنگ میں جھونکنے کے مترادف ہے ، اپنے ایک بیان میں چوہدری لیاقت علی گلزار نے کہا کہ عراقی پارلیمنٹ کا ملک سے امریکہ کے انخلاکی قرارداد کی منظوری قابل تحسین اور غیرت اسلامی کا اظہار ہے انشاء للہ یہ قرارداد امریکہ کی تباہی کا باعث بنے گی، انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی مملکت وطن عزیز کی مقتدر قوتیںالہٰی احکام کی روشنی میںقومی خود مختاری کی پالیسی اپنائیں توہمارا کوئی بھی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔

مزیدخبریں