ملک کو مفاداتی نہیں نظریاتی سیاست کی ضرورت ہے:مولانا علیم الدین

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علما اسلام س لاہور کے امیر مولاناعلیم الدین نے اور قاری اعظم حسین نے کہا کہ ملک کو مفاداتی یا لبرل نہیں بلکہ نظریاتی سیاست کی ضرورت ہے جس کی بنیاد پر یہ ملک حاصل کیا گیا۔ قادیانیوں کو مسلمان کا سٹیٹس نہیں دیا جا سکتا۔ اقوام متحدہ اور امریکہ پاکستان کے مذہبی معاملات میں مداخلت سے باز رہیں۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں پاکستانی عوام اور افواج پاکستان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے کہاکہریاست مدینہ کا تقاضا ہے کہ ملک میں فوری طور پر اسلامی نظام کے نفاذ کا اعلان کیا جائے، انہوں نے کہا کہ الزام اور انتقام کی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن کرنا ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن