رائے ونڈ (نامہ نگار) تحریک انصاف یوسی بابلیانہ کے سینئر رہنماء سردار سعید احمد ڈوگر نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو سفری سہولیات میں رعائت بدستور جاری رکھے گی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اورنج ٹرین کا کرائے کی اصولی منظوری دیدی ہے جب کہ میٹرو بس کے کرائے میں اضافے کی تجویز مسترد کردی گئی ہے جس کے بعد میٹرو بس کا کرایہ 30 روپے ہی برقرار رہے گا۔انہوں نے کہا کہ لاہور اور نج لائن میٹرو ٹرین کے آپریشنل امور کے ساتھ کرائے کے معاملے پر بھی اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔حکام نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اورنج لائن ٹرین کاکرایہ 50 روپے مقرر کرنے کی تجویز تھی لیکن وزیراعلیٰ نے کرایہ 50 کی بجائے 40 روپے مقرر کرنے کی اصولی منظوری دی ہے۔
میٹرو بس کا کرایہ 30روپے برقراررہے گا:سعید احمد ڈوگر
Jan 12, 2020