پی ٹی آئی میں گروپ بندی کا خاتمہ ناگزیرہے:رانا جاوید عمر

رائے ونڈ (نامہ نگار)صدر اقبال زون تحریک انصاف رانا جاوید عمر نے کہا کہ رائے ونڈ میں پاکستان تحریک انصاف کی مضبوطی کیلئے گروپ بندی کا خاتمہ بے حد ضر وری ہے، انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ رائے ونڈ میں تحریک انصاف کے تمام گروپوں کو ایک جگہ پر اکٹھا کرکے باہم متحد ہوکر پارٹی کے لیے کام کرنے کے لئے تیار کروں، بہت جلد حلقہ بھر میں تنظیمی عمل شروع کیا جارہا ہے، پارٹی کے لئے جان نچھاور کرنے کا جذبہ رکھنے والے نظریاتی کارکنوں کو آگے لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی حکمت عملی اور پاک فوج کی جرتمندانہ پالیسی کے باعث امریکہ ایران سے غیر مشروط مذاکرات پر آمادہ ہو گیا ہے، رہنماء تحریک انصاف نے کہا کہ حکومت باوقار انداز میں مدت پوری کرے گی آرمی ایکٹ ترمیم کی منظوری میں اپوزیشن نے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جس پر ان کے شکر گزار ہیں۔انہوںنے کہا کہ پاکستان اب کبھی بھی کسی جنگ میں شرکت نہیں کرے گا، زندگی اونچ نیچ کا نام ہے۔

ای پیپر دی نیشن