قرآن حکیم زندگی کے تمام پہلوئوں کو زیربحث لاتا ہے:رانا محمد ادریس

Jan 12, 2020

لاہور (خصوصی نامہ نگار) نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس نے کہا ہے کہ قرآن حکیم انسانیت کیلئے کتاب ہدایت ہے ۔قرآن کریم کا یہ اعجاز ہے کہ اس کی کسی ایک آیت کی تفصیل میں جائیں تو اس میں پوری زندگی کا خاکہ نظر آتا ہے ۔قرآن حکیم زندگی کے تمام پہلوئوں کو زیر بحث لاتا ہے لیکن شرط یہ ہے کہ آدمی اس پر غور و فکر کرے اور قرآن پاک کو سمجھ کر پڑھنے کی کوشش کرے ۔ قرآن حکیم کی جب بھی پڑھیں تو اس نظر سے پڑھیں کہ اللہ کریم کا یہ حکم میرے لئے ہے ۔روئے زمین کے تمام انسان قرآن کریم کا مخاطب ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ہر خشک و تر کا علم قرآن مجید میں رکھااور اسے ہر قسم کی کمی بیشی سے پاک رکھتے ہوئے اس کی حفاظت کا ذمہ بھی خود لیا۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے خاص کرم سے اس لاریب اوربے مثل کتاب کا وارث امت محمدی کو بنایا۔ امت محمدی کو یہ شرف تاجدار کائنات ؐ سے نسبت غلامی کی وجہ سے حاصل ہوا۔

مزیدخبریں