مکرمی!کہتے ہیں کہ ایک کشتی کے مقابلہ میں اس وقت دلچسپ صورتحال بن گئی جب ایک کانگڑی پہلوان نے ایک اصلی پہلوان کو للکارا مارا کہ آئو میرے ساتھ کشتی لڑو تو اصلی پہلوان نے اس کانگڑی پہلوان کو نظر اندازی کے معاملہ میں لیا جب وہ حد سے بڑھ گیا تو اصلی پہلوان نے کہا کہ آئو رنگ میں تم تو میری ایک مکی کی مار ہو بھی نہیں ہو مگر جیسے ہی اس نے کانگڑی پہلوان کو ہاتھ لگایا تو گویا اس کو جیسے کرنٹ پڑ گیا ہو وہ دور جا کر پھر اٹھا اور کانگڑی پہلوان کو پکڑا تو اس کی جیسے لگا کہ کرنٹ ہو پہلوان جیسے اچانک پہلوان نے کانگڑی کو کچھ دیر کے بعد ایک ہاتھ سے نیچے گرایا تو وہ نیچے سے کہنے لگا کہ کم بختوں بیٹری چارج کرو۔دراصل اس کانگڑی پہلوان نے جسم پر بیڑی لگائی ہوتی ہے اس کا چارج ختم ہو گیا تھا۔ مولانا فضل الرحمن اور اپوزیشن کے ساتھ بھی کچھ یہ معاملہ تو نہیں ہے۔اب وہ کہتے ہیں کہ اگر خلائی مخلوق سے غلطی ہوئی ہے تو تسلیم کرے اور الیکشن دوبارہ کرائے جائیں۔ (ڈاکٹر مٹھو بھائی نت‘ سلاں)