اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی محتسب سید طاہر شہباز نے چیف سیکریٹری پنجاب ، آئی جی جیل خانہ جات ، ہوم سیکریٹری ، پروسیکیوٹر جنرل اور دیگر متعلقہ حکام کو جیل اصلاحات سے متعلق سفارشات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے تاکہ جیلوں سے متعلق تمام محکمے سفارشات پر عملدرآمد میں تیزی لائیں اور جیل اصلاحات سے متعلق وفاقی محتسب کی کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کو جلد از جلد یقینی بنائیں ،وفاقی محتسب گزشتہ روز جیل اصلاحات کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ، اجلاس میں چیف سیکریٹری پنجاب، محتسب پنجاب، ، ہوم سیکریٹری ، آئی جی جیل خانہ جات ، پروسیکیوٹر جنرل اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ، وفاقی محتسب سید طاہر شہباز نے تمام اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ پنجاب بھر کی جیلوں میں وفاقی محتسب کی سفارشات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیںاور اس مقصد کیلئے اپنی کوششیں تیز کر دیں ، وفاقی محتسب نے پیرول پر قیدیوں کی رہائی کے نظام میں بہتری لانے کی بھی ہدایت کی تاکہ جیلوں میںگنجائش سے زیادہ قیدیوں کی تعداد میں کمی آسکے ۔ انہوں نے جیلوں میں اصلاحات کی نگرانی کیلئے صوبائی اور ضلعی اوور سائٹ کمیٹیوں سے بھی کہا ہے کہ وہ باقاعدگی کے ساتھ جیلوں کے دورہ جات کریں تاکہ جیلوں کی حالت بہتر ہو اور قیدیوں کو بہتر سہولیات میسر آ ئیں ،انہوںنے ٹیوٹا (TEVTA)کے تعاون سے قیدیوں کو تکنیکی تعلیم کی سہولت فراہم کرنے کیلئے Skillسینٹر متعارف کرانے پر زور دیا ، اجلاس میں وفاقی محتسب کے سینئر ایڈ وائزر حافظ احسان احمد کھوکھر نے بتایا کہ پنجاب کی 42جیلوں میں 32,477قیدیوں کی گنجائش ہے جبکہ اس وقت پنجاب میں 47,077قیدی موجود ہیں۔
وفاقی محتسب کی جیل اصلاحات سے متعلق سربراہان کو سفارشات پر عمل کرانے کی ہدایت
Jan 12, 2020