لوئر دیر میں پی ٹی آئی ورکرز کنونشن میں شدید بدنظمی، درجنوں کارکن ، ایس ایچ او زخمی

Jan 12, 2020

لوئیر دیر(آئی این پی)تیمرگرہ ریسٹ ہاوس میں پی ٹی آئی کے ورکرز کنونشن میں شدید بد نظمی اور ہنگا مہ آرائی کا رکان ایک دوسرے پر جھپٹ پڑے ، درجنوں کا رکنان اور ایس ایچ او تیمرگرہ اکرام خان بھی زخمی ہوگئے۔تیمرگرہ ریسٹ ہائوس میں پی ٹی آئی کا ورکرز کنونشن اس وقت شدید ہنگامہ آرائی اور بد نظمی کا شکار ہوا جب پی ٹی ئی کے بزرگ رہنما فرید ون خان نے اپنی تقریر میں پی ٹی ائی لوئر دیر کے ارکان اسمبلی پر تنقیدکرتے ہوئے الزام لگا یا کہ پی ٹی ائی لوئر دیر کے ارکان اسمبلی نے محکمہ صحت میں مختلف آسامیوں پر بندر با نٹ کی ہے جبکہ اٹھو یں جماعت پاس شخص کو قومی اسمبلی کا ممبر منتخب کیا جبکہ پارٹی کے سینئر اور نظریاتی کار کنوں کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے جس پر پی ٹی ائی کے کارکنوں نے فریدون خان سے مائک چھین لیا،جس پر کارکنوں نے اپس میں دست وگریبان ہو کر ایک دوسرے پر مکوں اور لاتوں کی بارش کر دی اور پی ٹی ائی کے بزرگ رہنما فریدون خان کی درگت بنادی۔دھکم پیل اور ہنگامہ آرائی سے ایس ایچ او تیمرگرہ اکرام اللہ خان سمیت پولیس اہلکاران اور پی ٹی آئی کے درجنوں کا رکنان زخمی ہو گئے۔ بعد میں پی ٹی آئی ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و ایم پی اے فضل حکیم خان نے حالات کو کنٹر ول کر کے معاملہ کو رفع دفع کر دیا۔باجوڑ میں تحریک انصاف کابینہ سازی کیلئے بلایاگیا اجلاس کارکنان کی بدنظمی کیوجہ سے بے نتیجہ ختم ہو گیا۔ کارکنان کی جانب سے ایم این ایز و ایم پی ایز کیخلاف نعرہ بازی کی گئی۔ تحریک انصاف ملاکنڈ ریجن کابینہ نے پی ٹی آئی ورکرز کا اجلاس بلایا تھا تاکہ باجوڑ کیلئے کابینہ بنائی جاسکے ۔اجلاس بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوگیا۔نظریاتی ورکرز نے مطالبہ کیا کہ کابینہ میں نظریاتی ورکرز کو شامل کیاجائے، ایم این اے وایم پی اے سمیت ان کے خاندان ورشتہ داروں کو کابینہ سے دور رکھاجائے۔

مزیدخبریں