کلکتہ: مودی کی آمد پر ہزاروں افراد سڑکوں پر آگئے، ہیلی کاپٹر کے استعمال پر مجبور

کلکتہ (نیٹ نیوز) بھارت کے شہر کلکتہ میں وزیراعظم نریندر مودی کی آمد پر ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور متعصب حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی جس پر وزیراعظم کو ایئرپورٹ سے گاڑی کے بجائے ہیلی کاپٹر کے ذریعے وزیراعلیٰ ممتا بنر جی کے گھر پہنچنا پڑا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو متنازعہ شہریت ترمیمی قانون کے حوالے سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے اور ایسا ہی ریاست مغربی بنگال کے دورے پر بھی ہوا۔ ایئرپورٹ پر ہی 30 ہزار سے زائد مشتعل مظاہرین نے احتجاجی ریلی نکالی، ہاتھوں کی زنجیر بنائی اور متنازعہ شہریت ترمیمی قانون 2019 کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ایئرپورٹ سے نکلنے والی ہر شاہراہ پر مظاہرین کے جمع ہونے پر وزیراعظم نریندر مودی مجبوراً ملٹری ہیلی کاپٹر میں مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ اور متنازعہ شہریت قانون کی سخت ناقد ممتا بینرجی کے گھر پہنچے جہاں مظاہرین کی بھی بڑی تعداد پہنچنے میں کامیاب ہوگئی تاہم پولیس نے مظاہرین کو وزیراعلیٰ کے گھر جانے سے روک دیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...