بارش، برفباری کا سلسلسہ دوبارہ شروع، کوئٹہ، چمن شاہراہ ٹریفک کیلئے بند

کوئٹہ،چمن (نوائے وقت رپورٹ) وادی کوئٹہ میں برفباری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا۔ لک پاس، قلعہ سیف اللہ میں ایک فٹ برفباری پڑی تربت ، نوکنڈی اور ماشکیل میں موسلادھار بارش ہوئی۔ بلوچستان کے شمالی مشرقی علاقوں میں بارش اور برفباری جاری ہے۔ کوژگ ٹاپ پر شدید برفباری سے کوئٹہ چمن شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہے وادی زیارت میں مسلسل برفباری سے کوئٹہ زیارت شاہراہ آمدورفت کیلئے بند ہے۔ کان مہتر زئی کے مقام پر اسلام آباد سے آنے والی کوچ پھنسنے سے مسافر شدید پریشانی کا شکار ہوئے۔ پشین، ژوب ، لورالائی اضلاع میں بھی برفباری جاری ہے۔ ایف سی کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق الرٹ جاری کردیا۔ شہری غیرضروری سفر سے گریز کریں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...