جہانیاں(آن لائن )متحدہ مجلس عمل کے بانی و سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمدکا 82واں یوم پیدائش12جنوری اتوار کو منایا جائے گا اس سلسلے میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام جہانیاں سمیت ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا گیاجس میں جماعت اسلامی کے ذمہ داران اور مقررین نے مرحوم قاضی حسین احمد کی جماعت اسلامی اور ملک و قوم کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔قاضی حسین احمد1938ء میں صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر نوشہرہ میں پیدا ہوئے انہوں نے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز1970ء میں رکن جماعت اسلامی سے کیا۔قاضی حسین احمد 1978ء میں جماعت اسلامی کے جنرل سیکر ٹری اور1987ء کو امیر جماعت اسلامی پاکستان منتخب ہوئے وہ2004ء تک چار مرتبہ امیر جماعت منتخب ہوئے۔قاضی حسین احمد 6 جنوری 2013ء کو اسلام آباد میں دل کے عارضہ کے سبب انتقال کر گئے تھے۔