موسمیاتی تبدیلی پاکستان سمیت خطے میں گلیشیئرز کیلئے خطرے کی گھنٹی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان سمیت خطے کے گلیشیئرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی۔ ایک رپورٹ کے مطابق ایشیا کے گلیشیئرز انتہائی تیزی سے پگھلنے کا خطرہ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کا درجہ حرارت تیزی سے بڑھ رہا ہے‘ ہمالیہ میں گلیشیئرز اگلی صدی تک صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موسمیاتی بحران علاقے میں سیلاب‘ بھوک‘ قحط اور تنگدستی کو جنم دے گا۔ اربوں افراد کو زندگی کے لالے پڑ جائیں گے۔ صاف پانی کا حصول چیلنج بن جائے گا۔ بحران ایشیائی ممالک کو معاشی تباہی اور بدامنی تک پہنچا سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن