خواجہ سرائوں اور معذور افراد کیلئے جیلوں میں الگ بیرکس تعمیر کرنے کی ہدایت

سرگودھا (صباح نیوز) حکومت کی جانب سے ملک بھر کی جیلوں میں خواجہ سرائوں اور معذور افراد کیلئے الگ بیرک تعمیر کرنے کیلئے تمام صوبوں کو ہدایات جاری کردی گئیں، خواجہ سرائوں کی جانب سے حکومت کے نام لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ جیلوں میں خواجہ سرائوں کو مردوں کی بیرکوں میں رکھا جاتا ہے جہاں پر ان کیساتھ غیر اخلاقی سلوک کیا جاتا ہے اس لئے خواتین کی طرح خواجہ سرائوں کیلئے بھی الگ بیرک تعمیر کی جائے جس پر حکومت نے تمام صوبوں کے آئی جی جیل خانہ جات کو معذور اور خواجہ سرائوں کیلئے الگ الگ بیرکیں بنانے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...