غیر ملکی کشمیر یوں سے مل سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں، کانگریسی رہنما

Jan 12, 2020

نئی دہلی (اے پی پی) انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما کپل سبل نے نئی دلی میں مقیم پندرہ ملکوں کے سفیروں کو سخت ترین نگرانی میں مقبوضہ کشمیر کا دورے کرانے پر وزیر اعظم نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کپل سبل نے نئی دہلی میں پریس کانفرنس کے دوران غیر ملکی سفیروں کے دورے پر تبصرہ کرتے ہوئے نریندر مودی سے سوال کیاکہ اگر بھارت سے باہر کے لوگ کشمیریوں سے ملنے کا حق رکھتے ہیں تو بھارتی سیاست دانوںکو کیوں ان سے ملنے سے روکا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعظم سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ آپ کو غیر ملکیوں سے اتنا پیار کیوں ہے اور بھارتیوں سے کیوں نہیں ۔

مزیدخبریں