پیرس (نوا ئے وقت رپورٹ)فرانس کی حکومت پنشن اصلاحات کی تجاویز عارضی طور پر واپس لینے پر رضا مند ہو گیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فرانسیسی وزیراعظم مکمل پنشن فوائد کیلئے عمر کی حد بڑھانے کی تجاویز عارضی طور پر واپس لینے پر تیار ہوئے ہیں ۔ فرانس کی سب سے بڑی یونین تنظیم نے وزیر اعظم کی پیشکش کا خیر مقدم کیا ہے۔