ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے19مقدمات سمیت 88مقدمات کا فیصلہ کیا

Jan 12, 2020

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے) پاکستان بھر میں قائم465 ماڈل عدالتوںنے ہفتہ کے روز مجموعی طور پر315 مقدمات کا فیصلہ کیا۔182 ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے19مقدمات سمیت 88مقدمات کا فیصلہ کیا، جن میں منشیات کے69مقدمات بھی شامل ہیںتمام عدالتوں نے306گواہان کے بیانات قلمبند کئے ماڈل عدالتوں کے مانیٹرنگ سیل کے ڈائریکٹر جنرل سہیل ناصرکے مطابق پنجاب میں قتل کے8اور منشیات کے28، سندھ میں قتل کے9اور منشیات کے12، خیبر پختونخواہ میں قتل کے2اور منشیات کے27 مقدمات کا فیصلہ ہواجس میں6ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ دیگر23ملزمان کو16سال6 ماہ 18 دن قیداور4545001روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی اسی طرح 125سول ایپلٹ ماڈل عدالتوں نے مجموعی طور پر 130دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخوست نگرانی کے فیصلے کر دیئے جبکہ158 ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے97مقدمات کے فیصلے کر دیئے تمام عدالتوں نے144گواہان کے بیانات قلمبند کئے جن میں45ملزمان کو 16سال،12ماہ اور43دن قید اور 951999 روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔

مزیدخبریں