اسلام آباد ( مسعودماجدسید؍خبر نگار) وفاقی حکومت کی جانب سے گریڈ 17 سے 22 کے سرکاری افسران کی رہائش گاہوں کے لئے ٹیلی فون الاؤنس بارے پالیسی تیارکرلی گئی جسے سمری کی شکل میںمنظوری کے لئے وزیراعظم کو بھجوا دیاگیاہے۔ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق سمری کی رو سے گریڈ 22 کے سول سرونٹس لامحدود ٹیلی فون الاؤنس لے سکیں گے۔اسی طرح سے گریڈ 21 کے سول سرونٹس کو 4620 اور گریڈ 20 کے افسران کو 3696 روپے الاؤنس ملے گا۔گریڈ 19 کے افسران کو 2000 روپے جبکہ گریڈ 17،18 کے افسران کو 1200 روپے ماہانہ کی سہولت دستیاب ہو جاے ٔ گی۔سمری کی وزیر اعظم سے منظوری ملتے ہی اس پر عملدرآمد شروع ہوجاے ٔ گا۔
گریڈ 22 کے سول سرونٹس لامحدود ٹیلی فون الاؤنس لے سکیں گے، پالیسی تیار
Jan 12, 2020