راجہ محمد ظفر الحق نے عمان کے سربراہ سلطان قابوس کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے عمان کے سربراہ سلطان قابوس کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک انتہائی انقلابی رہنما تھے جنہوں نے اپنے ملک میں مختصر عرصے میں زندگی کے ہر شعبے میں انقلابی اصلاحات اور ترقی کے دور میں داخل کیا وہ مزہبی رواداری اور برداشت کے بے حد حامی تھے اور انہوں نے اپنے ملک کو ہر قسم کی کشیدگی سے خطے میں عالمی سطح کی تقسیم سے الگ رکھا. آج عمان ایک مثالی معاشرے کے طور پر مانا جاتا ہے. ہماری دعا ہے کہ عمان اور پاکستان کے تعلقات مستقبل میں بھی مستحکم رہیں اور برادر ملک عمان ایک مثالی معاشرے کے طور پر اپنا سفر جاری رکھے.۔

ای پیپر دی نیشن