ملک میں پلاسٹک مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 13.94 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔پاکستان بیوروبرائے شماریات (پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر نومبر2019ء تک کے عرصہ میں 791.78 ملین ڈالر مالیت کی پلاسٹک مصنوعات کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 13.94 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پلاسٹک مصنوعات کی درآمدات پر920 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف ہوا۔مقداری لحاظ سے اس عرصہ میں پلاسٹک مصنوعات کی درآمدات میں 0.03 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی۔نومبر2019ء میں پلاسٹک کی درآمدات میں اضافہ کا رحجان رہا اورگزشتہ سال نومبر کے مقابلے میں پلاسٹک مصنوعات کی درآمدات میں 7.48 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔مجموعی طورپرجاری مالی سال میں مجموعی تجارتی خسارے میں 33 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پلاسٹک مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 13.94 فیصد کمی
Jan 12, 2020 | 14:49