نواب شاہ(بیورورپورٹ)معذور کوٹہ پر روزگار فراہم نہ کیا تو ہم خود سوزی کرنے پر مجبور ہونگے معذورافراد کا بے روزگاری کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج تفصیلات کے مطابق معذور افراد کا کوٹہ پر عملدرآمد نہ کرنے پر علی احمد بھرانی، مدد علی بروھی، دلمراد مری، زاھد چھٹو، انور علی بروھی، اعجاز واسوانو، نور بروھی کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیا احتجاج میں شریک معذور افراد نے صحافیوں کو بتایا ہم گزشتہ دس سالوں سے معذورکوٹہ پر نوکری کیلئے احتجاج کررہے ہیں مگر ہمیں معذور کوٹہ پر نوکری نہیں دی جارہی ہم نوکری کیلئے ڈپٹی کمشنر کے پاس گئے ڈپٹی کمشنر نے ہمارا مسئلہ حل کرنے کے بجائے ہماری تذلیل کرکے آفس سے بے عزت کرکینکال دیا، ہم معذور افراد تعلیم یافتہ گریجویٹ ہیں ابتک 150 محکموں میں روزگار کے لئے درخواستیں دے چکے ہیں مگر ہمیں معذور کوٹہ پر نوکری نہیں دی جارہی مظاہرین معذورافراد کا کہنا تھا ہم انتہائی پریشانی کے عالم میں ہیں روزگارنہ ہونے پر معصوم بچے فاقہ کشی پر مجبور ہیں ہماری کوئی داد فریاد سننے کیلئے تیار نہیں ہے اپنے حق کے لئے 15 جنوری کو پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال کریں گے شہر کی سیاسی سماجی شخصیات معذور افراد کے مسائل کے حل کے لئے ہم اپاہج کا ساتھ دیں معذور افراد نیبلاول بھٹو زرداری وزیراعلی سندھ چیف سیکریڑی سندھ سے مطالبہ کیاکہ معذور کوٹہ پر ہمیں روزگار فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں بصورت دیگر بیروزگاری کے ہاتھوں مجبور ہوکر ہم خود پر پیٹرول چھڑک کر پریس کلب کے سامنے خود سوزی کرنے پر مجبور ہونگے