پی ایس ایل کی فرنچائزز نے نئے معرکے کیلئے بلند عزائم ظاہر کردیے

Jan 12, 2021

لاہور(سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس)پی ایس ایل کی فرنچائزز نے نئے معرکے کیلئے بلند عزائم ظاہر کردیے،اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان، حسن علی اور ایلکس ہیلز کی مدد سے حریفوں پر دھاک بٹھانے کے خواہاں ہیں،پشاور زلمی کے وہاب ریاض نے کہا کہ اچھا کمبی نیشن بن گیا،ملتان سلطانز کے معاون کوچ مشتاق احمد نے کہا کہ 3لیگ اسپنرز کا فائدہ اٹھائیں گے، لاہور قلندرز نے راشد خان کو ٹرمپ کارڈ قرار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل ڈرافٹ کے موقع پر فرنچائزز نے نئے ایڈیشن میں عمدہ کارکردگی کا عزم کیا ہے، اسلام آباد یونائٹیڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ حسن علی بھرپور ردھم میں ہیں، ہم ان کی صلاحیتوں کا فائدہ اٹھائیں گے، ان کے ساتھ بیٹنگ میں بھی لطف ا?ئے گا، گذشتہ سیزن میں بولنگ کمبی نیشن بہتر نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اس خامی کو دور کرنے کی کوشش کی ہے،انھوں نے کہا کہ ایلکس ہیلز اس وقت دنیا کے بہترین ٹی ٹوئنٹی اوپنر ہیں۔اس لیے انھیں ٹیم میں شامل کیا، اچھی بات ہے کہ پی ایس ایل میں بھی اس بار راشد خان، مجیب الرحمان اورعثمان قادر ایک ساتھ مختلف ٹیموں کی جانب سے ایکشن میں ہوں گے۔ پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے کہا کہ ہم نے اچھا کمبی نیشن بنالیا، ٹاپ آرڈر میں مقامی کرکٹرزکو ترجیح دی۔ 

مزیدخبریں