کراچی(کامرس رپورٹر)آئی ایچ آئی جیUK,کی سبسڈری انٹر نیشنل ہاسپیٹلیٹی انوسٹمنٹ گروپ (آئی ایچ آئی جی) پاکستان ملک میںپبلک لسٹنگ کیلئے پہلی ہاسپیٹلیٹی اینڈ فریکشنل انوسٹمنٹ کمپنی بننے کیلئے تیار ہے ،اور2022میںآئی پی او متعارف کرانے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔آئی ایچ آئی جی پاکستان کی پہلی ووکیشن/فریکشنل اونرشپ کمپنی ہے جس کا ہیڈ کوارٹر لندن میںواقع ہے ،اور یہ بنیادی طور پر پاکستان میںانتہائی قیمتی مقامات پر مشترکہ اونرشپ پراپرٹیز کی ڈیولپمنٹ اور مارکیٹنگ میں شامل ہے ۔ملک کی واحد ووکیشن/فریکشنل اونرشپ کمپنی ہونے کے ناطے ،آئی ایچ آئی جی اپنی ساکھ،اعتماد اور گاہکوں کو مطمئن کرنے کی اپنی مضبوط قدار کے ساتھ اپنے کسٹمرز کو بین الاقوامی معیار کی خصوصی خدمات فراہم کرتی ہے ۔ووکیشن اونرشپ میں شاندار کامیابی کے بعد،آئی ایچ آئی جی اپنے مال پراجیکٹ کے ذریعے پاکستان کے پراپرٹی سیکٹر میںمسلسل آمدن کے حصول اور انوسٹمنٹ پورٹ فولیو میںتوسیع کیلئے صارفین کی نئی طلب پوری کرنے کیلئے فریکشنل اونرشپ کا رجحان لایاہے۔اس پراجیکٹ کوآئی ایچ آئی جی کے فریکشنل اونرشپ ڈویژن کی جانب سے مارکیٹ کیا گیا ہے اور اس کا انتظام بھی انہی کے سپرد ہے ۔اپنے منصوبوں سے متعلق آئی ایچ آئی جی پاکستان کے سی ای اونور الاآصف کا کہنا تھا کہ’’آئی ایچ آئی جی کو فریکشنل اونر شپ پروگرام کے حوالے سے انتہائی زبردست رد عمل ملا ہے ۔ایک آئی پی او اس کی شفافیت اور ساکھ میںمزید اضافہ کرے گا ،جس سے تصور سے بھی زیادہ تیز ی سے ترقی ممکن ہوگی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ آئی ایچ آئی جی پاکستانی مارکیٹ میں انتہائی تیزی کے ساتھ فریکشنل اونرشپ کے منفرد رجحان کو بڑھا رہا ہے ۔فیملیز اس پراڈکٹ سے متعلق آگاہ ہورہی ہیں اور اپنے مستقبل کو محفوظ کرنے کیلئیآئی ایچ آئی جی فیملی کا حصہ بننے میں بے حد دلچسپی لے رہی ہیں۔مستقبل میں کمپنی اپنے کاروبار کے سائز کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ اپنے پورٹ فولیو کو بھی بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ آئی ایچ آئی جی اپنے دائرہ کار کو پاکستان کے مرکزی شہروں تک پھیلائیگا ،جیسا کہ لاہور اور اسلام آباد ۔