سونیری بینک کا پاکستان مارگیج ری فنانس کمپنی کے ساتھ معاہدہ

Jan 12, 2021

کراچی ( کامرس رپورٹر) سونیری بینک نے پاکستان مارگیج ری فنانسنگ کمپنی کے ساتھ کریڈٹ گارنٹی معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت ملک میں کم آمدنی والے افراد کیلئے فنانسنگ کی سہولت فراہم کی جائیگی۔ دونوں اداروں کے درمیان اس ضمن میں معاہدے پر دستخط کی تقریب میں گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کے ساتھ سونیری بینک کے صدر و سی ای او محتشم احمد اور ہید آف کمرشل اینڈ ریٹیل بینکنگ گروپ عبد العلیم قریشی سمیت بینک کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ سونیری بینک ملک بھر میں اپنی 300سے زائد برانچوں اور اے ٹی ایمز کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعہ ملک بھر میں مکان بنانے کے خواہشمند کم آمدن والے افراد کو ہاؤسنگ لون کی فراہمی کیلئے مؤثر اور تیز رفتار خدمات فراہم کریگا۔ 

مزیدخبریں