لاہور(پ ر) آفیسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے مینجنگ ڈائریکٹر خالد راجو کے اعزاز میں پنجاب سیڈکارپوریشن ہیڈ کوارٹر میں تقریب ہوئی۔ صدر آفیسرز ایسوسی ایشن شمشاد وڑائچ اور جنرل سیکرٹری عامر بھٹی نے ایم ڈی کو چارج سنبھالنے پر خوش آمدید کہا تقریب میں ڈائریکٹر فنانس طارق محمود ، ڈائریکٹر ایڈمن صدف ظفر ، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز شاہد قادر ، ڈائریکٹر رانا رفت ، ڈائریکٹر پریکیورمنٹ سرور شمسی ، جوائنٹ ڈائریکٹر اصغر ڈوگر ، جوائنٹ ڈائریکٹر صالح محمد ،ڈپٹی ڈائریکٹر حافظ انعام ،ڈپٹی ڈائریکٹر علی حسن ، ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالصبور و دیگر نے شرکت کی۔صدر آفیسرز ایسوسی ایشن شمشاد وڑائچ نے کہا کہ پنجاب سیڈکارپوریشن کی محکمہ زراعت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت ہے ادارہ کا ایم ڈی ہونا بڑے فخر کی بات ہے مینجنگ ڈائریکٹر خالد راجو نے کہا کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن پبلک سیکٹر کا ایک نامور ادارہ ہے جو 1976 سے کسانوں کو اعلی معیار کا بیج سستے داموں فروخت کر کے پاکستان کی ذراعت اور کسانوں کی خدمت کر رہا ہے ۔