دھمال ٹی 10لیگ میں پنجابی لیجنڈز اور ملتان ایونجرز نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ملتان ( سپورٹس رپورٹر ) دھمال ٹی 10لیگ میں پنجابی لیجنڈز اور ملتان ایونجرز نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔نواں شہر کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے سیمی میچز کے نتائج کے مطابق ایونجرز نے کشمیر الیون کو اور پنجابی لیجنڈز نے سٹالیئنز کو شکست دی۔پہلے سیمی فائنل میچ میں ایونجرز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کشمیر الیون نے مقررہ 10اوور میں 7وکٹوں کے نقصان پر 114 سکور کا ٹارگٹ دیا۔ ایونجرز نے مقررہ ہدف 8اوور میں 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔دوسرا سیمی فائنل لیگ کا سب سے زیادہ سنسنی خیز میچ ثابت ہوا۔میچ پہلے آخری بال پر ٹائی ہوا اور سپر اوور میں پنجابی لیجنڈز میچ جیت کر فائنل میں پہنچ گئے۔  سٹالیئئنز کے خلاف پنجابی لیجنڈز نے پہلے بیٹنگ میں  10اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 102رنزبنائے۔جوابی  بیٹنگ کرتے ہوئے سٹالیئنز  نے زبردست مقابلے کے بعد میچ کو برابر کیا۔۔

ای پیپر دی نیشن