مطرف الیون نے ڈیرہ جم خانہ کو  چار وکٹوں سے شکست دیدی

ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ)پہلا سید راشد بخاری میموریل ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ ڈی جی خان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا گیا ۔ مطرف الیون اور ڈی جی جم خانہ کے مابین میچ میں جمخانہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 19اوورز میں دس وکٹوں کے نقصان پر 131رنز کا ہدف دیا۔۔ مطرف الیون کی طرف سے غلام فرید نے پانچ وکٹس جبکہ وسیم عباس اور جاوید قیصرانی نے دو ، دو وکٹیں لیں ۔ جواب میں مطرف الیون نے ہدف بآسانی چاروکٹوں کے نقصان پر سترہویں اوور میںحاصل کر لیا ۔۔عبداللہ مستوئی نے 43اور عثمان میر نے 27رنز بنائے۔ میچ کے مہمان خصوصی احمد علی خان بابر نے مین آف دی میچ غلام فرید کو ٹرافی اور نقد انعام دیا ۔

ای پیپر دی نیشن