فیصل آباد‘ گجرات (آن لائن‘ نامہ نگار) فیصل آباد میں بیروزگاری اور حالات سے دلبرداشتہ نوجوان نے گلے میں پھندا لے لیا۔ تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ غازی آباد نمبر1 گلی نمبر6 میں گھریلو حالات اور بے روزگاری سے دلبرداشتہ ہو کر انجم رئوف ولد محمد رمضان نے اپنے گھر میں چھت والے پنکھے سے لٹک کر پھندا لے لیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد اسکی ڈیڈ باڈی لواحقین کے سپرد کر دی۔گجرات سے نامہ نگار کے مطابق نواحی گاؤں کیرانوالہ میں ممتاز احمد چٹھہ کے ڈیرے پر ملازم رفاقت گوندل ساکن سرگودھا نے اپنے کمرے میں ذہنی پریشانیوں کے باعث اپنے اوپر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی جس سے وہ بری طرح جھلس گیا اور دم توڑ گیا۔ اطلاع ملتے ہی کنجاہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کے بعد نعش کو لواحقین کے حوالے کر دیا۔