وینا ملک نے سابق شوہر اسد خٹک کیخلاف 100 کروڑ ہتک عزت کا دعویٰ کر دیا 

Jan 12, 2021

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) اداکارہ وینا ملک نے اپنے سابق شوہر اسد خٹک کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر دیا وینا ملک نے جھوٹے الزامات عائد کرنے پر سیشن کورٹ لاہور میں ہتک عزت کا دعوٍیٰ کیا وینا ملک نے موقف اختیار کیا کہ سابق شوہر سوشل میڈیا اور میڈیا پر میرے خلاف جھوٹے الزامات عائد کر رہا ہے اسد خٹک سے خلع لے رکھی ہے اور بچوں کو عدالت نے میرے حوالے  کیا ہے وینا ملک کا کہنا تھا کہ سابق شوہر جھوٹے الزامات عائد کرکے میری شہرت متاثر کر رہا ہے اسد خٹک مجھے بلیک میل کرنے کیلئے مجھ پر الزامات عائد کر رہا ہے وینا ملک نے درخواست کی کہ عدالت اسد خٹک کو مجھے سو کروڑ روپے ہرجانے ادا کرنے کا حکم دے۔

مزیدخبریں