نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں کرونا وائرس کیبعد اب برڈفلو کا پھیلاؤ بھی جاری ہے اور بھارت کی9 ریاستوں میں برڈفلو کی تصدیق کے بعد پورے ملک میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے مورمبا گاؤں میں 800 مرغیاں مرگئیں، جن برڈفلو کی تصدیق ہوئی ، جس کے بعد گاؤں کے 10 کلومیٹر علاقے میں مرغیاں لانے لے جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔دارالحکومت نئی دہلی میں حال ہی میں پارکوں میں مردہ پائے جانے والے کوؤں اور بطخوں میں بھی برڈ فلو کی تصدیق ہوئی ہے، نئی دلی کی سنجے جھیل کی بطخوں اور کوؤں میں برڈ فلو پایا گیا ، جس کیبعد نئی دہلی کی مقامی حکومت نے غازی پور میں مرغا منڈی 10 روزکے لیے مکمل سے بندکردی ۔کانپور کے زولوجیکل گارڈن میں بھی مردہ پائیگئیکوؤں میں برڈفلوکی تصدیق ہوئی تھی، جس کے بعد گارڈن بند کردیاگیا۔بھارت کورونا وائرس کا مرکز بن گیا، ایک دن میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ اس کے علاوہ بھارتی ریاستوں کیرالہ، راجستھان، مدھیہ پردیش، ہماچل پردیش، ہریانہ، گجرات اور اتر پردیش میں بھی برڈ فلو پھیلنیکی تصدیق ہوچکی ہے ہزاروں مرغیاں اور پرندے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔برڈفلو کے پھیلاؤکے سبب بھارت میں مرغی کے گوشت کی مانگ میں واضح کمی ہوئی ہے اور مرغیوں کی قیمت 50 فیصد تک گرگئی ہے۔