سی ای او ہیلتھ کا پولیو مہم کے جائزہ کیلئے چک نمبر 222 ای بی خانہ بدوشوں کی جھگیوں کا دورہ‘ قطرے پلانے کا جائزہ لیا

وہاڑی (نامہ نگار) سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال نے 5روزہ انسداد پولیو مہم کا جائزہ لینے کیلئے چک نمبر 222ای بی اور خانہ بدوشوں کی جھگیوں کا وزٹ کیا انہوں نے اس موقع پر انسداد پولیو مہم کے حوالے سے قطرے پلانے کا جائزہ لیا اور بچوں کی فنگر مارکنگ کو بھی چیک کیا سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال نے اس موقع پر کہا کہ ضلع وہاڑی کو پولیو سے پاک رکھنے کیلئے کوشاں ہیں انسداد پولیو ٹیمیں متحرک ہو کر اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...