راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ نئے سمال ڈیمز کی تعمیر اور زیر تعمیر سمال ڈیمز کی فاسٹ ٹریک پر تکمیل تحریک انصاف کیحکومت کی ترجیح ہے اور اس حوالے سے پارلیمنٹ کی کمیٹی جس میں حکومت اور اپوزیشن کے اراکین اسمبلی شامل ہیں پوری طرح فعال ہے ددوچھہ، چہان اور مہوٹہ ڈیموں کی جلد تکمیل کیلئے تمام تر وسائل بروکار لائے جائیںفنڈز کی فراہمی یقینی بنائی گے کیونکہ خطہ پوٹھوہار کا سب سے بڑا مسئلہ پینے اور زرعی ضروریات کیلئے پانی کی فراہمی ہے انہوں نے یہ بات کمشنر آفس میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلاس میں کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود، چئرمین آر ڈی اے طارق محمود مرتضیٰ ،ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ اینڈ فنانس نازیہ پروین سدھن، ڈی جی آر ڈی اے، سمال ڈیمز کے افسران، اراکین صوبائی اسمبلی حاجی امجد اور واثق قیوم عباسی نے شرکت کی وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ پوٹھوہار ریجن کے تمام مجوزہ اور ترجیحی سمال ڈیمز کی فہرست فراہم کی جائے اور وفاقی حکومت زرعی پیکیج سے بھی ان ڈیمز کے لئے فنڈز کی فراہمی کا جائزہ لیا جائیگا۔وفاقی وزیر ہوا بازی نے کہا راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ کے حوالے سے ہر حکومت نے بات کی ہے مگر تحریک انصاف کی حکومت اس اہم منصوبہ کو حقیقت بنانے کیلئے پوری طرح کوشاں ہے۔