اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے فوگ رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ موٹروے ایم ٹو پر ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن انٹرچینج تک شدید دھند کے باعث اسے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے دوبارہ بند کر دیا ہے۔ ترجمان موٹر وے پولیس نے عوام سے گزارش ہے کہ غیر ضروری سفر بالخصوص لاہور اور اسلام آباد کے درمیان سفر سے گریز کریں۔ گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔ گاڑی کی رفتار کم رکھیں اور اگلی گاڑی سے مناسب درمیانی فاصلہ رکھیں۔ سفر شروع کرنے سے پہلے اسمارٹ فون ایپلی کیشن موٹر وے ہمسفر کا استعمال کریں اور ایف ایم ریڈیو 95 یا ہیلپ لائن130 سے رہنمائی ضرور حاصل کر لیں۔