اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بزنس کیمونٹی خصوصی افراد کو ان کی صلاحیتوں کے مطابق ملازمتیں فراہم کرنے کے لیے اقدامات کرے۔ صدر گزشتہ روز تاجروں کے ایک وفد سے بات چیت کررہے تھے۔ وفد نے حاجی طاہر فرید کی قیادت میں گزشتہ روز ایوان صدر میں ملاقات کی۔ صدر نے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کاروباری طبقے کے مسائل سے آگاہ ہے اور تاجروں کو کاروبار دوست ماحول فراہم کرنے میں مدد فراہم کررہی ہے۔ کورونا کے باوجود پاکستانی معیشت کی بحالی پر گامزن ہے۔ برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے۔ ترسیلات زر میں 24.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کورونا کے دوران حکومت نے کاروباری طبقے اور کمزور طبقے کے لیے ایک کھرب 20 ارب کا مالی پیکج بھی دیا۔ ان کے منفی اثرات سے بچنے کے لیے کاروبار کو کھلا رکھا۔