گاڑیاں نہ گلیاں‘ سعودی عرب کے نئے شہر میں 10 لاکھ افراد کو بسایا جائے گا

ریاض (نوائے وقت رپورٹ)  سعودی عرب نے صوبہ تبوک کے سرحدی علاقے میں ایک ایسے شہر کے قیام کا اعلان کیا ہے جس میں نہ تو کوئی گاڑی ہوگی اور نہ ہی گلیاں ہوںگی اور اس طرح یہ کاربن کی آلودگی سے مکمل  طورپر پاک دنیا کا پہلا شہر ہوگا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے ٹیلیویژن خطاب میں ’’دی لائن‘‘ کے نام منسوب شہر کے خدوخال پیش کئے۔ ’’نیوم زون پروجیکٹ‘‘ کے تحت سمارٹ سٹی کے تعمیراتی کام کا آغاز اگلے ماہ سے ہو جائے گا۔ ولی عہد محمد بن سلمان نے مزید بتایا کہ بحر احمر سے متصل ساحلی علاقے میں تعمیر ہونے والے شہر میں 10 لاکھ افراد کو بسایا جائے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن