بک شیلف …… دو کھڑکیاں (افسانے) 

افسانوں کی دنیا میں امرتا پریتم ایک ایسا نام ہے جس نے افسانہ نگاری میں اعلیٰ مقام حاصل کیا ہے۔ افسانے اور ناول پڑھنے والوں کیلئے ان کا نام ہرگز اجنبی نہیں‘ ان کا ہر افسانہ زندگی کے حقائق کے قریب تر ہونے کے باعث قارئین کیلئے انتہائی دلچسپی کا باعث ہوتا ہے۔ زیرنظر کتاب ’’دوکھڑکیاں‘‘ ایسے ہی دلچسپ مختصر افسانوں کا مجموعہ ہے جو قارئین کی نظر کیا جارہا ہے ۔ اس میں سترہ افسانے ہیں جن میں انہوں نے اپنے قلم کی مہارت کے جوہر دکھائے ہیں۔ انکے زیادہ تر افسانوں میں معاشرے کی عکاسی کی گئی ہے جو حقیقت سے انتہائی قریب ہوتی ہے۔ اسکے علاوہ اس کتاب میں موجود انکے چند افسانے نہایت اعلیٰ تجریدی فن کا نمونہ ہیں جن میں دیومالائی اساطیر کی چاشنی‘ انکے اعلیٰ مطالعے اور وسعت فکر کی عکاسی کرتے ہیں۔ یہاں انکے قلم کی روانی کہیں بھی نہیں رکتی ۔ لگتا ہے وہ پنجاب کے کسی علاقے کے پس منظر میں خامہ سرائی کررہی ہیں۔ یہ انکی علمی قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ جو پڑھنے والے قاری کی تمام توجہ اپنی طرف کھینچ لیتا ہے۔ یونانی ادبی اصطلاحات ہوں یا پنجابی لفظوں کی روانی وہ انکی ماہر ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کا ہر افسانہ عوام الناس میں مقبولیت کا درجہ رکھتا ہے۔ ان کا یہ افسانوی مجموعہ چودھری اکیڈمی‘ پنجاب بک ڈپو الفضل مارکیٹ‘ حسیب پبلشنگ ہائوس ایوان علم پلازہ اردو بازار لاہور سے حاصل کیا جا سکتا ہے جس کی قیمت 180/- روپے ہے۔فون نمبر برائے رابطہ 0300-4112009۔ (تبصرہ: جی این بھٹ) 

ای پیپر دی نیشن