فیکٹری میں کام کرتا مزدور  مشین کی زد میں آکر جاں بحق

فیروزوالہ( نامہ نگار) لاہور شیخوپورہ روڈ پر واقع منڈھیالی کے قریب موٹر سائیکل ساز کارخانے میں مشین کی زد میں آکرمحنت کش نوجوان شاہد علی ہلاک ہو گیا فیکٹری ایریا پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی بتایا جاتا ہے فیکٹری میں موٹر سائیکلوں کا سامان تیار ہو رہا ہے وہاں پر 23 سالہ نوجوان شاہد علی مشین پر کام کر رہا تھا کہ وہ مشین کی زد میں آکر موقع پر جان بحق ہو گیا۔ اس واقعہ پر مزدوروں نے احتجاج کیا فیکٹری ایریا پولیس نے متوفی کی لاش قبضہ میں لے کر ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی متوفی گوجرانوالہ کا رہنے والا تھا واضح رہے کہ چند روز قبل رانا ٹائون کے قریب فرنس آئل میں دھماکے کے دوران تین مزدور ہلاک ہو گئے تھے کوٹ عبدالمالک میں ایک گودام میں آگ لگنے سے تین مزدور جھلس کر زخمی ہو گئے مزدور تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ فیکٹریوں میں حفاظتی آلات نہ ہونے کی وجہ سے حادثات رونما ہو رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...