فیروزوالہ:وارداتوںمیں نوبیاہتا جوڑے سمیت متعدد افراد لٹ گئے

Jan 12, 2021

فیروزوالہ( نامہ نگار) ڈکیتی اور راہزنی کی چھ وارداتوں میں ڈاکوئوں نے نئی نویلی دلہن اور اس کے شوہر سمیت متعدد افراد کو لوٹ لیا ڈاکوئوں نے شہری کو زخمی کر دیا ڈاکو نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے بتایا گیا ہے کہ کوٹ پنڈی داس روڈ پر ڈاکوئوں نے موٹر سائیکل سوار اویس علی اور اس کی بیوی کو روک کر لوٹ لیا ان سے زیورات نقدی اور موبائل چھین لیا واضح رہے کہ چند روز قبل اویس کی شادی ہوئی تھی جو اپنی نئی نویلی دلہن کے ہمراہ اپنے رشتہ دار کے ہاں دعوت کھانے کیلئے جا رہے تھے کہ راستے میں لٹ گئے۔ رچنا ٹائون میں چار ڈاکوئوں نے محمد حسین قادری کے گھر داخل ہو کر اس کے بیٹے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر تین لاکھ روپے کی رقم زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا مزاحمت پر ڈاکوئوں نے پسٹل کے بٹ مار کر اس کے بیٹے کو زخمی کر دیا فرار ہو گئے رحمان ٹائون کے قریب ڈاکوئوں نے رانا محمد مختار اور اس کی بیوی کو روک کر لوٹ لیا۔

مزیدخبریں