لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کی ہدایت پرصوبائی دارالحکومت میں 11جنوری سے15 جنوری تک جاری انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ورکز کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے لاہور پولیس کی طرف سے بھرپور سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے بتایاکہ لاہور پولیس کی جانب سے شہر کی169یونین کونسلز میں انسدادِپولیو ٹیموں کوسکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔انسداد پولیو ٹیموں کی سکیورٹی پر 1400سے زائد افسران و جوان ڈیوٹی کے فرائض سے انجام دے رہے ہیں۔اشفاق خان نے کہا کہ لاہور پولیس کے تھانوں کی موٹر سائیکلز اورگاڑیاں بھی پولیو مہم کے دوران پٹرولنگ پر مامور ہیں۔تھانوں کی 498پٹرولنگ موٹر سائیکلیں اور83گاڑیاں پولیو مہم والے علاقوں میں گشت کررہی ہیں۔