لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنزلاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر شہر بھر میں روزانہ کی بنیادپرسرچ اینڈ سویپ آپریشنز جاری ہیں۔ مستقل امن و امان کے قیام اور دہشت گرد سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے سرچ آپریشنز انتہائی ضروری ہیں۔ اشفاق خان نے کہا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ تمام ڈویژنل ایس پیزشہر میں ہونے والے سرچ آپریشنز کی نگرانی خود کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس افسران و جوان دورانِ سرچ آپریشنز کورونا وبا ء سے محفوظ رہنے کیلئے ماسک، سینیٹائزر سمیت کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں اورشہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے سال نو کے پہلے 10روز کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 144سرچ آپریشنز کئے گئے۔سرچ آپریشنز کے دوران 3266 گھروں،15ہزار918افراد جبکہ1717کرایہ داروں کو چیک کیا گیا۔دورانِ سرچ آپریشنز 34ہوٹلز،17گیسٹ ہاؤسز،11ہاسٹلز،66دکانوں اور16گرجا گھروں کی سکریننگ کی گئی جبکہ قانون شکنی کرنے والے14افراد کے خلاف کے کارروائی عمل میں لائی گئی۔
یومیہ بنیادوں پر سرچ اینڈ سویپ آپریشن جاری ہے:اشفاق خان
Jan 12, 2021