حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن ضلع حافظ آباد کے سالانہ انتخابات میں اظہر قیوم چیمہ صدر اور خالد اختر سیکریٹری جنرل منتخب ہوگئے۔ دیگر منتخب عہدیداران میں امجد حسین سرپرست اعلی، رشید احمد سرپرست،غلام سرور گورایہ سینئر نائب صدر، حافظ محمد امانت علی نائب صدر، محمد وسیم نائب صدر دوم محمد عمران نائب صدر سوم، محمد یوسف سیٹھ جوائنٹ سیکریٹری، محمد یوسف مغل سیکریٹری نشرواشاعت اور خالد پرویز سیکریٹری فنانس شامل ہیں۔