ایمن آباد ( نامہ نگار) پٹرول گیس گھی کے نرخوں میں اضافہ عوام کو سال نو کا تحفہ ہے ۔ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف ملنا نا ممکن ہے مسلم لیگی ایم پی اے چوہدری محمد اقبال گجر ۔ ایم پی اے چوہدری قیصر اقبال سندھومہنگائی سے لوگ پہلے ہی تنگ ہیں اوپر سے حکومت نے پٹرول گیس ،بجلی آئل اور دیگر ضروریات زندگی کے نرخوں میں اضافہ کر کے گھریلو صارفین کو مزید مشکل میں ڈال دیا ہے یہ حکومت کی طرف سے عوام کا سال نو کا تحفہ ہے یہ باتیں مسلم لیگی راہنما چوہدری محمد اقبال گجر ایم پی اے اور چوہدری قیصر اقبال سندھو ایم پی اے نے گزشتہ روز صحافیوں سے دوران گفتگو کہیں انہوںنے کہا اب بھی چینی عام آدمی کو 90سے لیکر 100 روپے تک مل رہی ہے ۔کسی چیز کی معلولی قیمت میں کمی ہونے پر حکومتی مشیر شور مچا دیتے ہیں۔