وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیرنگرانی چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو بے سہارا، یتیم، معاشرتی ناہمواریوں کا شکار بچوں کی دیکھ بھال اور فلاح و بہبود کیلئے مصروف عمل ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محکمہ چائلڈ پروٹیکشن کی 2سالہ کارکردگی رپورٹ شیئر کرتے ہوئے انہوںنے کہا نادار و بے آسرا بچوں کو تحفظ فراہم کرنا بزدارحکومت کی ترجیح ہے ۔