بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف )نے افریقی ملک انگولا کے لیے 487.5 ملین (48 کروڑ 75 لاکھ) ڈالر ایڈ کی منظوری دے دی جس کا مقصد اسے کورونا وائرس کے نتیجے میں خام تیل کے کم نرخوں سے نمٹنے میں معاونت ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق اس انگولا کے لیے مذکورہ ایڈ کی منطوری آئی ایم ایف کے بورڈ نے دی جس کامقصد کورونا وائرس کے باعث خام تیل کی کم قیمتوں سے متاثرہ معیشت کی بحالی میں معاونت ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ رقم انگولا کے لیے 7 دسمبر 2018 کو منظور کردہ 3.7 ارب ڈالر کے تین سالہ پروگرام کے تحت منظور کی گئی ہے۔
آئی ایم ایف کی انگولا کے لیے 48 کروڑ 75 لاکھ ڈالر ایڈ کی منظوری
Jan 12, 2021 | 17:00