سافٹ بینک گروپ نے اوبر کے 2 ارب ڈالر کے شیئرز فروخت کردیئے

Jan 12, 2021 | 17:06

ویب ڈیسک

جاپانی مالیاتی گروپ سافٹ بینک گروپ نے امریکی آن لائن ٹیکسی سروس اوبر کے 2 ارب ڈالر کے شیئرز فروخت کردیئے ، اس کی وجہ اوبر کے بڑھے نرخوں کا فائدہ اٹھانا ہے۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق اس وقت اوبر کے شیئرز کے نرخ بلند سطح پر ہیں جس کی وجہ سے سافٹ بینک گروپ نے منافع کمانے کی غرض سے 2 ارب ڈالر مالیت کے شیئرز فروخت کردیئے ۔ انھوں نے بتایا کہ یہ شیئرز گروپ کے ذیلی ادارے وژن فنڈ نے فروخت کیے جن کی تعداد 38 ملین (3 کروڑ 80 لاکھ) جبکہ قیمت امریکی سٹاک ایکسچینج میں 53.46 ڈالر فی شیئر ہے۔ان حصص کی فروخت کے باوجود سافٹ بینک گروپ 10 ارب ڈالر کے شیئرز کے ساتھ اب بھی اوبر کا سب سے بڑا حصے دار ہے۔اوبر کے حصص کی فروخت کے بعد سافٹ بینک گروپ کے اپنے شیئرز کے ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں نرخ فوری طور پر 0.8 فیصد اضافے کے ساتھ 8050 ین فی شیئر ہوگئے ہیں ۔

مزیدخبریں