پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے وفد کی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئرنا ئب صدر خواجہ شاہ زیب اکرم سے ملاقات، فارماسیوٹیکل انڈسٹری کو در پیش مسائل سے آگا ہ کیاگیا

Jan 12, 2021 | 17:31

کامرس رپورٹر

لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن(پی پی ایم اے) کے وفد نے چیئرمین (نارتھ) محمد خالد منیر کی قیادت میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) ریجنل آفس لاہور میں سینئرنا ئب صدر ایف پی سی سی آئی خواجہ شاہ زیب اکرم سے ملاقات کی ا وروفد کے ارکان نے سینئر نا ئب صدر ایف پی سی سی آئی کو فارماسیوٹیکل انڈسٹری کو در پیش مسائل سے آگا ہ کیا۔اجلاس میں سی ٹی ڈی ڈوسیئر(Dossier)، پرائسنگ اورڈراپ سی ای او کنفرمیشن زیر بحث آئی۔ خواجہ شاہ زیب اکرم نے پی پی ایم اے کی قیادت کو مسائل کو حل کروانے کیلئے ایف پی سی سی آئی کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔انہوں نے کہاکہ ایف پی سی سی آئی کا وفد اگلے ہفتے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان سے ملاقات کرئے گا اور ان کو مسائل کے حل کے حوالے سے سفارشات پیش کی جائے گئیں۔انہوں نے مزید کہاکہ شرح سود کو تاریخ کی کم ترین سطح پر لانے میں ایف پی سی سی آئی نے اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے۔پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے) کے مسائل کو بر وقت حکومتی ایوانوں تک پہنچایا جائے گا۔موجودہ حالات میں سروسزاور ٹیکسٹائل سیکٹر نے بہت زیادہ ترقی کی ہے اورمستقبل میں مزید گروتھ کی امید ہے۔اجلاس میں سینئر نا ئب صدر ایف پی سی سی آئی خواجہ شاہ زیب اکرم، حامد رضا،خالد منیر،سلیم اقبال،ڈاکٹر محمد طاہر،ناصر خان، ذیشان حیدر،محمد آصف صدیق،حسیب خان،عدنان غنی،عزیر ناگرہ،احمد شجاع،میاں شبیر اور دیگر نے شرکت کی۔

 

مزیدخبریں