اسلام آباد (وقائع نگار) احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ وغیرہ کے خلاف نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس میں شریک ملزم اور تفتیشی افسر کی عدم موجودگی کے باعث ملتوی کر دی گئی۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ سمیت دیگر عدالت پیش ہوئے، جبکہ شریک ملزم شاہ نواز کرونا کے باعث پیش نہ ہو سکے اور شریک ملزم کا میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت پیش کیا۔ مراد علی شاہ کی میڈیا نے احتساب عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پھر حاضر ہوئے کہ کراچی کو سو میگا واٹ سستی بجلی کیوں دی۔ یکم فروری کو پھر آپ کے سامنے پیش ہوں گے۔ میں نے عدالت میں کہا کہ اگر ہم کام نہیں کر رہے تو ہم ہٹ جاتے ہیں۔ شاہ رخ جتوئی سمیت جس کو بھی انتظامیہ کے بندے نے مدد فراہم کی اسکے خلاف کارروائی ہوگی۔
کراچی کو سستی بجلی دینے کی پاداش میں احتساب عدالت پیش ہوئے: مراد شاہ
Jan 12, 2022