اسلام آباد ہائیکورٹ  نے عمران کو نااہل قرار دینے کی درخواست خارج کر دی


اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دینے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی ہے۔ لکی مروت کے رہائشی شہری فداء اللہ نے موقف اختیار کیا کہ عمران نے سینٹ الیکشن کے دوران بیان دیا کہ سولہ ایم این ایز بکے ہیں، شیخ رشید نے بھی اس بات کی تصدیق کی اور کہا کہ ان کے خلاف کارروائی نہیں کر سکتے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ اپنے حلقہ کے ایم این اے سے کہیں کہ وہ اس سے متعلق پٹیشن دائر کریں، عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...