بڑھتے کرونا کیسز‘بین الصوبائی  وزرائے تعلیم کانفرنس  کل ہوگی

Jan 12, 2022


اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا اہم اجلاس کل 13جنوری صبح 11بجے ہوگاتعلیمی اداروں کے حوالے سے ملک بھر میں بڑھتے کرونا کیسز کا جائزہ لیا جائے گا،اجلاس میں وزارت صحت اور این سی او سی کے حکام کرونا کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

مزیدخبریں