شہباز شریف آج فضل الرحمن سے ملاقات کریں گے 

Jan 12, 2022


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف آج جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش  پر سہ پہر تین بجے ہو گی۔ شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان ملاقات میں وزیراعظم کے خلاف ممکنہ تحریک عدم اعتماد پی ڈی ایم کی تحریک کے آئندہ لائحہ عمل  پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کو کامیاب بنانے‘ منی بجٹ بل کو ناکام بنانے کے حوالے سے حکمت عملی سانحہ مری سمیت حکومتی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

مزیدخبریں