ن لیگ‘پی پی فارن فنڈنگ کیس جلد مقرر کیا جا ئے :پی ٹی آئی کی درخواست


اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار) تحر یک انصاف کی الیکشن کمشن سے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے مبینہ فارن فنڈنگ کیس جلد مقرر کی استدعا ۔ تفصیلا ت کے مطابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن میں باضابطہ درخواست دائر کر دی ہے ۔درخواست میں استدعا کی ہے کہ فارن فنڈنگ کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کرکے فیصلہ کیا جا ئے جبکہ وزیر مملکت فرخ حبیب نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے مکمل ریکارڈ تک رسائی بھی مانگی ہے ۔ درخواست میں مو قف اختیا ر کیا گیا کہ سکروٹنی کمیٹی نے مالی ماہرین کو مکمل ریکارڈ تک رسائی نہیں دی جبکہ کمیشن کو عبوری جائزہ رپورٹ بھی جمع کرا چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...